

خوش ہے تو مجھ سے ہر اک خوشی چھین کر
تو ہے نازاں میری زندگی چھین کر
ہے تیرے طنز کی زد میں دیوانگی
یہ بھی اچھا رہا آگہی چھین کر
اپنے دامن کو خوشیوں سے پُر کر لیا
بے وفا میری اک اک ہنسی چھین کر
تو نے اپنے چمن میں اجالا کیا
میری تقدیر کی چاندنی چھین کر
میرے قاتل کی مایوسیاں ٹال دیں
اک کرن میری امید کی چھین کر
گل دیا کر کے روتے رہے دیر تک
میرے ساتھی میری روشنی چھین کر
ان کو بالیں پہ جعفرؐ یہ کہتے سنا
دو قضا سے یہی آدمی چھین کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار