

اوجِ باطل کو دین سے دیکھو
آدمی کو مشین سے دیکھو
حسن جتنا ہو دور اچھا ہے
چاند کو دوربین سے دیکھو
دیکھنا ہو اگر میری عصمت
چشمِ روح الامین سے دیکھو
تم میری بے گناہ ہستی کو
اپنی ہی آستین سے دیکھو
اس سے جعفرؐ کا پوچھنا جیسے
آسماں کو زمین سے دیکھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار