

گر دل سے دل نہیں تو نظر ہی ملائیے
کہتا ہے دل کہ ایک نئی چوٹ کھائیے
کیسی غنودگی دمِ نَزع اے چشمِ شوق
راہ ان کا دیکھتے ہوئے دنیا سے جائیے
لاشہ پڑا ہوا ہے شکستہ نصیب کا
جو ہو سکے تو چند قدم چل کے آئیے
دل میں ہے پھر کسی کی محبت سما رہی
یعنی ہنوز سختیٔ دوراں اٹھائیے
توبہ میری قبول ہوئی تھی ابھی مگر
کہتا ہے دل کہ شانِ کرم آزمائیے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار