

ممتا کے اس چمن کا سدا پھول مُسکرائے
ہر موسم اس چمن میں بِن کر بہار آئے
نِت مانگ میں ہو صندل سر پَر سہاگ جھُومے
ہر سُکھ قدم ہمیشہ کعبہ سمجھ کے چُومے
ہر اک خوشی ہمیشہ قدموں میں سر جھکائے
ممتا میں ڈوبی نظریں رہیں چومتی یہ چہرہ
دیکھیں یہ نظریں اک دن اِنکی جبیں پہ سہرہ
پوتوںؐ کو پاک بی بیؐ نِت گود میں کھلائے
آئے نہ اِس گلی میں درد و الم کی آہٹ
جاری رہے ہمیشہ لوری کی گنگناہٹ
کلکاریوں سے آنگن کبھی خالی ہو نہ پائے
پنجتنؐ کا پاک سایہ ہر دم رہے بہوؐ پہ
انگلی کوئی نہ اُٹھے خوشیوں کی آبرو پہ
اِن رونقوں کو جھُکنے جنت ادب سے آئے
لفظوں میں میرے من کے جذبے چمک رہے ہیں
دل کی طرح دعا کے جملے دھڑک رہے ہیں
جعفرؐ دعائیں اِن سے بڑھ کر کہاں سے لائے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار