

اے راحتِ دل چشمِ حیا بار اٹھا دے
تو شش جہتِ قلب میں میخانے سجا دے
اس دورِ وفا کش میں رہے میرا نشاں کیوں
اے کاش یہ تعویزِ لحد کوئی مٹا دے
اے داورِ محشر تو ہی ستارِ بشر ہے
پھر میرے گناہوں کو بھی رحمت سے چھپا دے
تازیست کسی پہ بھی توقع نہیں رکھتا
وہ دل جسے اک بار کوئی ٹھیس لگا دے
پھر دل ہے محبت کا طلب گار کسی سے
دوبارہ اسے کوئی ندامت کی سزا دے
اے آنسوئوں کی تیز گھٹا کھُل کے برس تو
وہ پرسشِ احوال پہ ہیں تو ہی بتا دے
ہونٹوں پہ تیرے ہونٹوں کے ہے لمس کا احساس
اس خواب سے جعفرؐ نہ مجھے کوئی جگا دے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار