

Loading content...
اگر ناخن متوسط پتلے اور تنگ ہوں تو انگلی کی خصوصیت کے لحاظ سے پیشہ اس کا صنعت اور حرفت ہو گا ، اگر کسی ناخن کے عوض میں کوئی گہری لکیر ہو تو کسی آنے والی بیماری کی علامت ہے ، جس کی صحیح حالت اس انگلی سے معلوم ہو سکتی ہے ، جس کے ناخن پر لکیر موجود ہو ۔انگوٹھے کا ناخن خصوصیت کے ساتھ قابل ِ غور ہوتا ہے ، کیونکہ اس کی جائے وقوعہ اور شکل اور بناوٹ اور رنگ سے بعض بیماریوں کا پتہ چلتا ہے ، یاد رکھنا چاہیے کہ ایک ناخن کو اپنی اصلی حالات پر آنے اور تندستی کا رنگ اختیار کرنے کے لئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے ، لہٰذا لکیروں کو دیکھ کر اندازہ ہو سکتا ہے کہ آنے والی بیماری کو کس قدر عرصہ باقی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار