

Loading content...
اگر ناخن چھوٹے ہوں تو ایسا شخص زودو فہم اور عقلمند اور نکتہ چین ہو تا ہے ، تندرست ، مضبوط توانا ہو تا ہے ۔ اگر چھوٹے اور سخت ہوں اور دائیں بائیں جانب ہلکا گوشت چڑھا ہوا ہو تو لڑنے جھگڑنے والا تیز مزاج ہو گا ، ادنیٰ ہاتھ پر ایسے ناخنوں کا بر اثر پڑتا ہے ، اگر ناخنوں کے ساتھ ملائم ہتھیلی ہو تو ایسا شخص پیدائشی نکتہ چین ، زودو رنج او ر ہر معاملہ میں دخل دینے والا ہو گا ، اگر باقی مانندہ پر ابھرے ہوئے بادام نم ہوں تو ایسا شخص دوسروں کے عیب ثواب نکالنے پر تیار ہو گا ، اگر چھوٹے ناخن ہوں اور رنگ زرد ہو تو ایسا شخص دھوکہ باز اور جسمانی حالت گری ہوئی ہو گی ، اگر ناخن چھوٹے اور سرخ ہو ں تو ایسا شخص غصہ پر قابو نہیں رکھتا ، اگر ناخن چھوٹے مربع اور نیلگوں ہوں تو قلب کی بیماری میں مبتلاہو گا ، دل کمزور ہو گا ۔ اگر ناخن چھوٹے اور بالکل چپٹے اور جڑ میں مربع ہوں تو ایسا شخص فیصل اور کینہ ور ہو گا ، اگر بہت پھیلے ہوئے ہوں تو گستاخ ۔ شکل نمبر 2 دیکھو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار