

Loading content...
اگر پہلی پور بہت لمبی ہو تو خود مختاری آزاد منش اور سنگدلی کی علامت ہے ، اگر لمبی یعنی مندرجہ بالا پور سے کچھ چھوٹی ہو تو قوت ارادی زیادہ ہو گی ہر کام اور ہر معاملہ میں پڑجانے کی علامت ہے ، اگر چھوٹی ہوئی تو خیالات اور ارادوں پر قابو نہیں ہو گا اگر بہت چھوٹی ہو تو قوت ارادی ضعیف ہو گی ، عزم و استقلال نہیں ہو گا حماقت شاری لاپرواہی اور بزدلی کی علامت ہے ۔ قوت ارادی اس وقت بہترین کہی جاسکتی ہے جب صاحب دست اپنے اوپر قبضہ رکھتے ہوئے دوسروں کو بھی اپنا زیر اثر رکھ سکتا ہو ۔ اگر پہلی پور مخروطمی اور لمبی ہو تو فنون لطیفہ حاصل کرنے کی صلاحیت ہو گی ۔اگر مخروطمی اور چھوٹی ہو تو بیکار خیالات میں وقت ضائع ہو گا اور ایسا شخص ناقابل اعتبار ہو گا ۔ اس کی دوستی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے اگر مربع اور لمبی ہو تو سیر و تفریح کی جانب مائل اور شوقین ہو گا ۔ اگر مربع اور چھوٹی ہو تو منصف مزاج نہ ہو گا ، قوت فیصلہ کمزور ہو گی اگر عصبی اور لمبی ہو تو ایسا شخص بے حد بہادر جری اور اعلیٰ حاکم بننے کی صفات رکھنے والا ہو گا ۔ اگر عصبی اور چھوٹی ہو تو سوجھ بوجھ نہیں ہو گی یکا یک کسی عمدہ نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے گا ۔اگر چوڑی ہو تو گستاخ اور شریر ہونے کی علامت ہے ۔ اگر پور چوڑی اور چھوٹی ہو تو زودورنجی اور چڑچڑا پن کی دلیل ہے ۔ اگر پور چپٹی ہو تو اوچھے پن کی علامت ہے۔ اگر پہلی پور چوڑی موٹی اور گول ہو یعنی (بھدی) تو ایسا شخص وحشی مزاج اور جاہل ہو گا قاتل بھی ہو سکتا ہے غصہ آنے پر قتل تک سے دریغ نہ کرے گا ۔اگر پور موٹی ہو تو نفس اور شہوت پرستی کی علامت ہے ۔ اگر نازک باریک اور پتلی ہو تو اخلاق و عادات اچھے ہوں گے صاحب دست خوش مزاج ہو گا اور دوسروں کو اپنے اخلاق و عادات سے خوش کرکے اپنی مطلب براری کرے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار