

Loading content...
اگر انگو ٹھا بہت لمبا ہو تو تخیلات کا اثر بہت زیادہ ہو گا ۔ ضدی ، سرکشی ،سخن پروری اور ہٹ پائی جائے گی ۔ اگر لمبا ہو تو متذکرہ بالا سے کچھ چھوٹا ہو تو ادراک اور فہم اچھے ہونے کی دلیل ہے ۔ دانائی اور زیرکی اورافعال پسندیدہ ہوں گے ایسا شخص دوسروں کا اثر قبول نہیں کر سکتا ۔ جن اشخاص کے انگوٹھے بڑے ہوت ہیں ان پر دماغ کی حکومت ہوتی ہے ، کیونکہ بلا شرکت غیر ہی تمام احساسات دماغ سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سمجھ بوجھ بہت اچھی ہوتی ہے ، دل کی خواہشات کے پابند نہیں ہوتے سوچ سمجھ کر عمل کرتے ہیں اگر انگوٹھا بڑا انگلیاں سپاٹ اور مخروطمی ہوں تو علم ادب شاعری مصوری وغیرہ میں محنت اور شوق سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور اگر ایسے انگوٹھے کے ساتھ انگلیاں مربع یا عصبی ہوں تو اگرچہ فہم و فراست اور ذہانت تھوڑی ہو گی لیکن محنت سرگرمی اور جوش عمل کی زیادتی ہو گی ، اور اگر مربع اور عصبی انگلیوں کے ساتھ جبکہ انگوٹھا بڑا ہو گا نٹھیں بھی نمایاں ہوں تو ہر کام کے اسباب و نتائج پر زیادہ نظر ہوتی ہے ، وقتی طور پر اثر پذیر نہیں ہوتی ، ہر کام میں تذبذب اور ہچکچاہت پائی جاتی ہے ۔ اگر انگوٹھا چھوٹا ہو تو خیالات میں پختگی اور عزائم استقلال نہیں ہو تا اور طبیعت ایک خیال پر قائم نہیں ہوتی ، اگر انگوٹھا بہت چھوٹاہو تو عدم اعتمادی پائی جاتی ہے ۔ اپنے یا کسی کے کام پر بھروسہ نہیں ہو تا ۔ نوٹ) جن اشخاص کے انگوٹھے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ وہ خواہشات کے بندے جو دل میں آتا ہے کر گزرتے ہیں ، عقل سے کام نہیں لیتے اور انجام پر نظر نہیں رکھتے ، بڑے انگوٹھے والے اپنے خواہشات نفس پر اس کو قدرت حاصل ہوتی ہے لیکن چھوٹے انگوٹھے والے طبیعت اور ارادوں کے کمزور اور خواہشات کے غلام ہوتے ہیں اگر چھوٹا انگوٹھا پتلا اور کمزور ہو تو ان عادت کو اور تقویت پہنچتی ہے ۔ اگر چھوٹا انگوٹھا سپاٹ ہو تو صنعت کی جانب رغبت پائی جائے گی ، اور فنون لطیفہ حاصل کرنے کی صلاحیت ہو گی ۔ اگر مخروطمی ہو تو صفات مندرجہ بالا کو تقویت ہو گی اگر انگوٹھا کی نوک مربع یا عصبی ہو تو مقاصد حیات کو پہنچانے کی صلاحیت اور زندگی کے فرائض پو پوری نظر ہونے کا ثبوت ہے ۔ اگر ایسے مخروطمی انگوٹھا پر گانٹھیں ابھری ہوئی ہوں تو ترتیب اوت انتقام کی علامت میں امور خانہ داری کا سلیقہ ہو گا ۔ ابھری ہوئی گانٹھیں خواہ انگلیوں پر ہوں یا انگوٹھے پر امور خانہ داری کی طرف متوجہ ہونے کا ثبوت پیش کرتی ہیں ۔ اگر چھوٹے انگوٹھے کے ساتھ انگلیاں عصبی یا مربع ہوں تو علم حکمت ِ فلسفہ ، ڈاکٹری اور سائنس وغیرہ حاصل کرنے کی قابلیت پائی جائے گی ۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اگر کسی کا بڑا انگوٹھا اور انگلیاں گرہ دار عصبی یا مربع ہوں تو یہ خیال نہ کرنا چاہیے کہ اس شخص میں لازمی طور پر وہ اوصاف موجود ہوں گے جو ایسے انگوٹھے اور انگلیو ں اور جوڑوں کے ساتھ مختص ہیں یا چھوٹے انگوٹھے اور سپاٹ مخروطمی انگلیوں سے نتیجہ اخذ کر لیا جائے کہ صاحب دست فائق و ممتاز اوصاف اور خوبیوں کا مادہ ہو گا ، تو ان اوصاف کی اہلیت ہونے کی وجہ سے کامیابی حاصل کر سکے گا ، ورنہ اگر ارادہ اور جوش عمل کی کمی ہو گی تو وہ خوبیاں جو قدرت نے اس کے اندر ودیعت کی ہیں بیکار ثابت ہوں گی ۔ کیونکہ صاحب دست ان سے کام نہیں لے سکے گا ۔ لہٰذا انگوٹھے اور انگلیوں کا ساتھ دیگر علامات کو بھی دیکھنا لازمی ہے کہ ہتھیلی کی جلد انگوٹھا اور انگلیاں ان کی پوریں خصوصاً تیسری پور نرم اور ملائم تو نہیں ہی ، انگلیاں اور انگوٹھا بد قطع پتلا یا مڑا تڑا تو نہیں ہے ۔ قوت ارادہ جوش عمل و فراست صاحب دست میں کس قدر ہے ، غرض جملہ علامات پر نظر ڈالنے کے بعد حکم لگانا اور اوصاف و خصوصیات بیان کرنا مناسب ہوتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار