

Loading content...
انگوٹھے کے ناخن والا پورا ۔ انگوٹھے کے اوپر کا ناخن والا حصہ قوت ارادی اور حوصلہ و استقلا ل کا معیار ہے جس شخص کا یہ حصہ جس قدر لمبا ہو گا ۔ اسی قدر اس شخص کی قوت ارادی (Will Power) مضبوط ہوتی ہے ، وہ شخص گفتگو شروع کرنے میں بہت تامل اور استقلال سے کام لیتا ہے ، بہت جلدی کسی سے دوست بننے کا خیال ظاہر نہیں کرتا بڑا قوی حوصلہ مندی اور خود پسند طبیعت ہوتا ہے اگر کبھی اس کو سفر کرنے کا اتفاق ہو جائے تو اپنے ہم سفروں سے واقفیت پیدا کرنے میں پرلے درجے کی سنجیدگی اور حوصلہ کا اظہار کرتا ہے ، ان کی طبیعت متلون مزاج اور ثابت قدم پائی جاتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار