

Loading content...
انگوٹھے کا درمیانی حصہ عقل کے متعلق ہے ، یہ حصہ جس شخص کے ہاتھ میں جس قدر بڑا ہوتا ہے اس قدر وہ شخص بڑا دانا عالم فاضل مشہور زمانہ اور لیکچرار ہوتا ہے ، دنیاوی کاموں کو بڑی سنجیدگی اور عمدگی سے سر انجام دیتا ہے اور جس قدر چھوٹا ہو تا ہے اسی قدر اس کی خصلت میں وحشی پن زیادہ اور عقل کم ہوتی ہے جن شخصوں کے انگوٹھے میں درمیانی پورا پتلا اور نرم ہوتا ہے وہ ہمیشہ اپنے مطلب براری میں حکمت عملی سے کام لیتے ہیں اپنی طبیعت کو ہمیشہ حالات زمانہ کے مطابق بدل لیتے ہیںمنطق اور دلیل کی نسبت حکمت عملی کا مادہ ان لوگوں میں زیادہ پا یا جاتا ہے ہمیشہ زمانہ کی تبدیلی کے مقولہ پر زندگی بسر کرتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار