

Loading content...
انگوٹھے کی سخت گانٹھ۔ جن شخصوں کا انگوٹھا سخت گانٹھ والا ہو تا ہے وہ اس کے عین برخلاف روشی اختیار کرتے ہیں ان کا انگوٹھا ہمیشہ ہاتھ کی طرف جھکا ہوا ہوتا ہے ۔ انہیں کنجوس پن ، لالچ پن ، کم ظرفی اور تنگدلی کی علامت زیادہ پائی جاتی ہے وہ شخص ہمیشہ پیسہ بچانے کی فکر میں رہتا ہے اگر اس سے کسی کام کی درخواست کی جائے تو وہ زبانی ہمدردی اور امداد کا اظہار کرتے وقت بہت سوچ و بچار سے کام لیتے ہیں ، بعض اوقات پہلے وہ انکار بھی کر دیتے ہیں لیکن پھر کچھ سوچ کر اخلاقی طور پر اس کی درخواست کو قبول کر لیتا ہے لیکن عام طور پر سخت گانٹھ والے آدمی جب ایک دفعہ دل میں وہ فیصلہ کر لیتے ہیں تو پھر بھی اپنی رائے میں تبدیلی نہیں کرتے بلکہ جتنی ان کی مخالفت کی جائے اتنا ہی وہ اپنے خیالات میں مضبوط ہو جاتے ہیں ۔ جن شخصوں کے انگوٹھے کی جڑ کا حصہ جس قدر بڑی گانٹھ والا ہو تا ہے اس قدر وہ شخص محبت کے جذبہ پر قادر ہوتے ہیں اور جس قدر چھوٹا اور کٹا ہو ا ہوتا ہے اس قدر انہیں سحر و طلسمات کی رغبت اور شہوت کی غلامی زیادہ پائی جاتی ہے ، انگوٹھے کے اس حصہ میں جسقدر موٹی ریکھا ہوتی ہے اتبے ہی لڑکے ہوتے ہیں اور جس قدر باریک ریکھا ہوں اتنی لڑکیوں کی پیدائش کی علامت پائی جاتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار