

Loading content...
جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے سرے سے نہایت ہی بھدا موٹا گول سا ہوتا ہے اور انگوٹھا کی یہ قسم نہایت ہی وحشیانہ اور جاہلانہ ہے ایسے لوگ بہت سخت ظالم اور وحشی ہوتے ہیں مخالف کی صورت میں غصہ سے اندھے ہو اجا تے ہیں اور مشتعل ہو کر سنگین سے سنگین جرم بھی کر گزرتے ہیں ایسے لوگوں میں ضبط ِ نفس کی بے حد کمی ہوتی ہے ۔ قزاقوں اور قاتلوں کے انگوٹھے اکثر اسی قسم کے ہوتے ہیں ایسے لوگ انتہائی ناعاقبت اندیش اور جلد باز ہوتے ہیں کام کرنے سے پہلے نہیں سوچتے جرم کا ارتکاب سوچے سمجھے پلاٹ کے ماتحت نہیں کرتے بلکہ وقتی اور ہنگامی غصہ اور جوش کی حالت میں کرتے ہیں ،اس کی درمیانی پور بہت ضعیف بلکہ نامعلوم سی ہوتی ہے اس لئے وہ جو کچھ کرتے ہیں دفعتہً کرتے ہیں انگوٹھا جس قدر چھوٹا اور بھدا ہو ایسی خصوصیت زیادہ ہو گی یہ ہاتھ خراب ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار