

Loading content...
اس کی پہچان یہ ہے کہ دبائو ڈالنے پر پیچھے نہیں جھکتے ہر وقت اکڑا رہتا ہے بس یہاںسے اس کی صفات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جب کہ یہ شخص جھکنا نہیں جانتا وہ سخت غیر مفاہمت پسند سے قسم کا انسان ہوتا ہے اگر دماغی لکیر اچھی نہیں ہو تو یہ غیر مفاہمت پسندی بغض ہٹ دھرمی اور بے جا ضد کی علامت ہے اور اگر دماغی لکیر اچھی ہو تو پھر یہ اصولوں پر ڈٹ جانے کی علامت ہے اور پھر ایسے لو گ ٹوٹ تو سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے ، یہ لوگ جذباتی اور جلد باز نہیں ہوتے ، مدبر اور دور اندیش ہوتے ہیں اپنی رائے سوچے بغیر نہیں دیتے دوسروں کو اپنی رائے ماننے پر مجبور کرتے ہیں ، مگر خود کسی کی رائے قبول نہیں کرتے ڈکٹیٹر انہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں ، ان کی رائے کے سامنے کسی کی رائے نہیں چلتی مزاج و فطرتاً سخت ہوتا ہے ۔وہ اول تو کسی بات کو تسلیم نہیں کرتے جب تک پورا ثبوت نہ مل ے لیکن جب وہ کسی بات کو سچا سمجھ کر اڑ جاتے ہیں تو پھر دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے وہ اپنے موقف سے ایک انچ نہیں ہٹتے ان کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے اور جس قدر ان کی مخالفت کی جائے اسی قدر ان کی ضد بڑھتی جاتی ہے ایسے انگوٹھے کی پہلی پور جتنی لمبی ہو گی اس قدر ان کی یہ خصوصیت اور نمایاں ہو جائے گی ، ایسے لو گ بڑی مشکل سے دوست بنتے ہیں اور بہت دیر میں کھلتے ہیں بہت خشک قسم کے رفیق کار ہوتے ہیں ، ریل میں بیٹھے ہوئے کسی سے بات نہیں کرتے ان کی عزت پسندی اور خا موشی غرور کی حد تک بڑھ جاتی ہے اگر ہاتھ کی دیگر علامات اچھی ہوں تو انگوٹھا انتہائی سنگدل اور بے رحم شخص کی علامت ہے جو کسی کو معاف نہیں کرتا حتیٰ کہ اپنی اولاد کے معاملے میں بھی سنگدل ہوتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار