

Loading content...
اگر یہ مناسب حد تک لچکدار ہو تو یہ معقول اور معتدل شخصیت کی علامت ہے جو حالات و افراد سے عہدبرآ ہونے کی بڑی عمدہ صلاحیت رکھتی ہے ، اور جو عداوت اور دشمنی نہیں ہونے دیتی ایسے لوگ ضدی نہیں ہوتے معقول بات کو سنتے اور تسلیم کرتے ہیں ، فراخ قلب اور غیر متعصب ہوتے ہیں اگر ایسے انگوٹھے کے ساتھ دماغی لکیر بھی اسطرح کی ہو تو یہ خصوصیت اور زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے ، اگر یہ لکیر سیدھی چلی گئی ہو تو ان خصوصیات میں کچھ کمی آئے گی ، جیسا کہ اوپر بھی بیان کیا گیا ہے کہ انگوٹھا انگلیاں پھیلانے پر جتنا دور ہو گا اتنا ہی انسان فیاض ، فضول خرچ ہو گا اور جتنا ہی انگلیوںکی طرف کھینچا ہو ا رہے گا اتنا ہی انسان محتاط بزدل ہو گا ۔ نرم انگوٹھے کی یہی خصوصیت ہے کہ وہ انگلیوں کی طرف کھینچا ہوا نہیں ہوتا اس لئے اس کے حاملین دوسروں کو معاف اور در گزر کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور وہ منتقم مزاج نہیں ہوتے ، ذی مروت ہوتے ہیں وہ سامنے انکار نہیں کر سکتے اس لئے ان سے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے ک پہلے وہ کسی سے وعدہ کرتے ہیں پھر پورا نہیں کر سکتے اور ارادہ بدل لیتے ہیں ، یہ اس انگوٹھے داروں کی کمزوری ہے تاہم یہ لوگ بڑے دوست نواز ہوتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار