

Loading content...
لچکدار انگوٹھے کی پہچان یہ ہے کہ وہ نرم و نازک دبائو ڈالنے پر پیچھے کی جانب جھک جاتا ہے اگر یہ بہت ہی لچکیلا ہو یہاں تک کہ پیچھے جھکتے جھکتے کلائی سے جا لگے تو یہ بے حد لچکیلی طبیعت کا مظہر ہے جو دبائو ڈالنے پر فوراً جھک جاتا ہے ، اور جو حالات و واقعات کا مضبوطی سے مقابلہ نہیں کر سکتا یہ کمزور سیرت اور کردار کی علامت ہے ۔ وہ آدمی حالات کے ساتھ اپنے آپ کو بدلتے رہتے ہیں ۔ جذباتی اور انتہا پسند ہوتے ہیں دوستی میں مستقل مزاج نہیں ہوتے مردانہ صفات ان میں زیادہ ہوتی ہیں ، فضول خرچ اور غیر محتاط ہوتے ہیں ، خواہشات پر قابو نہیں پا سکتے ضرورت سے زیادہ رحمدل اور فیاض ہوتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار