

Loading content...
اگر انگوٹھا انہیں تینوں پوروں میں نہایت متناسب طور پر تقسیم ہو تو اس سے قوت ارادی ،عقلی اور قلبی صفات کا نفیس امتزاج ظاہر ہو تا ہے ، جو یقین محکم ، عملی پیہم ، محبت فاتح عالم کی مصداق ہے ۔ جہاف زندگانی میں کامیابی و کامرانی کیلئے مردوں کی شمشیر ثابت ہو سکتی ہیں ۔ اگر بالائی پور بہت لمبی ہو اور درمیانی چھوٹی تو ایسا آدمی کام پہلے کرتا ہے اور سوچتا بعد میں ہے ، اگر درمیانی پور لمبی ہے اور بالائی پور چھوٹی تو ایسا آدمی اپنے فیصلوں اور تجاویزوں کو مشکل سے ہی عمل کا اضحلال ہوتا ہے ، اگر دونوں پوروں کا برابر لمبا ہونا قوت ِ عزم اور قوت فیصلہ میں یکجہتی کا مظہر ہے، اور یہ ایسے مدبر کی علامت ہے جو عمدہ فیصلہ کرنے اور فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کا عزم صحیح رکھتا ہے یہ کامیاب شخص کی علامت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار