

Loading content...
اس سلسلے میں یہ دیکھنا چاہیے کہ انگوٹھا کوتاہ قامت ہے یا میانہ قامت یا دراز قامت ہے اگر میانہ قامت ہو تو مصتل صفات کا حامل ہے ، اگر بندر کی طرح نہایت ہی چھوٹے قد کا ہے تو یہ بندرانہ صفات کا حامل ہے اس شخص میں عقل کی جگہ جذبات کی حکمرانی ہے وہ انتہائی جذباتی ہوتا ہے ، ضدی چڑچڑا اور بے ضمیر سا انسان ہوتا ہے اس کا اپنا کوئی ارادہ نہیں ہو تا وہ دوسروں کے اشارے پر ناچتا ہے کمزور سیرت کا آدمی ہوتا ہے اگر بڑا ہو تو حکمرانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے ،ایسے شخص میں دل کی بجائے دماغ کی حکمرانی ہوتی ہے وہ مدبر اور دور اندیش ہوتا ہے اور خود رائے بھی ہوتا ہے ۔ اس میں خود اعتمادی اور قوت ارادی (Will Power) یہ دونوں ہوتی ہیں ، ان صفات کی بدولت وہ جس ماحول میں بھی رہتا ہے محکوم کی بجائے حاکم بن کر رہتا ہے۔ چھوٹے قد والے حساس جذباتی اور انتہا پسند ہوتے ہیں اس لئے وہ شعرو شاعری ، ادب اور جذباتی اشیاء سے لگائو رکھتے ہیں ۔دراز قد والے صاحب عقل ہوتے ہیں اس لئے فنون لطیفہ سے رغبت کی بجائے انہیں سائنس ، ٹیکنکل امور ، کاروبار ، سیاست اور زندگی کے عملی پہلووں سے زیادہ رغبت ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار