

Loading content...
اس سلسلے میں یہ معلوم کرنا چاہیے کہ انگوٹھا کہاں واقع ہے انگشت شہادت کی عین بغل میں یا اس سے کافی فاصلے پر اور کیا ہاتھ پھیلانے پر انگوٹھے اور انگلیوں کا درمیانی زاویہ نہایت تنگ ہو تو یہ در حقیقت طبیعت کی تنگی کا مظہر ہے ایسے شخص تنگ ظرف متعصب محدود ذہن کنجوس اور کمینے سے ہوتے ہیں اور اس میں عالیٰ ظرفی و سعت خیالی اور فیاضی کا فقدان ہوتا ہے یعنی ان میں یہ عادتیں الٹی ہوتیں ہیں ۔اگر اس کے ساتھ انگوٹھے کے تاہ و قامت ( چھوٹا ) بھی ہو اور اس کی دونوں غیر واضح ہوں تو یہ بہت بڑے احمق کی علامت ہے ۔اگر انگوٹھا انگشت شہادت کی جڑسے کافی دور ہو اور جب ہاتھ پھیلایا جائے تو انگوٹھے اور انگلیوں کا درمیانی فاصلہ کافی وسیع ہو جائے تو یہ ہمدردوں ، وسیع القلبی اور فیاضی کی علامت ہے بہت زیادہ فاصلہ البتہ لاپرواہی اور فضول خرچی کی انتہا ظاہر کرتا ہے اور یہ عیب ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار