

Loading content...
درمیانی انگلی پر صلیبی X نشان انسان کے عناد پرور اور بکواسی ہونے پر شاہد ہے ۔ انگشتری والی انگلی پر صلیبی X نشان ظاہر کرتا ہے کہ عنقریب محبوب عقیدت ختم ہو جائے گی ، درمیانی انگلی پر جالی کا نشان انتباہ ہے کہ آپ کھلی جگہوں سے گریز کیجئے کیونکہ یہاں پر پ کی سلامتی کے دشمن عناصر موجود ہیں ۔ چھوٹی انگلی پر جالی کا نشان حادثہ کا پتہ دیتا ہے ۔ انگشت شہادت پر مربع کی علامت شدید رقابت کی دلیل ہے جو آپ کو بے کا ر کردے گی ۔ انگشت شہادت پر مثلث کا ہو نا تکلیف سانپ یا بچھو سے متعلقہ ہے ۔ انگشتری والی انگلی پر مثلث کی موجو دگی اجنبی لوگوں میں اخلاق سے کام لینے کا اشارہ ہے۔انگو ٹھے پر دائرے کی موجودگی کاروبار میں رکاوٹ ہو گی ۔ انگوٹھے پر X صلیبی نشان ناکامی جس سے آپ اپنے عزیزوں سے ایک عرصہ کیلئے جدا ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انگشت شہادت پر سیاہ داغ کسی چھوٹے سے کمرے میں قیام کرنے کی علامت ہے ۔ چھوٹی انگلی پر سیاہ داغ کسی پریشانی کل تجربہ کی علامت ہے ۔ انگوٹھے پر سفید داغ ایک ناخوشگوار سفر کی دلیل ہے درمیانی انگلی پر ستارہ ہو تو اپنے پالتو جانور سے نقصان اٹھائے گا ۔ انگوٹھے پر ستارے کا نشان گھریلو پریشانی اختلاف کو ظاہر کرتا ہے ، اگر شہادت کی انگلی پر کچھ عمودی لکیریں ہوں تو دین کی طرف رغبت کی علامت ہے اکثر آدمی مولوی صاحب ہوتے ہیں ۔اگر انگلی پر کچھ ایسی شکل کی لکیریں ہوں ( ) تو یہ شخص دین کی طرف جنونی قسم کی رغبت ہو گی یہ شخص تارک دنیا ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار