

Loading content...
انگشت شہادت پر صلیبی (X) کا نشان ہو تو زندگی میں اچانک ایسا مرتبہ اور عزت حاصل ہو گی ۔ چھوٹی انگلی پر (X) اس کا ہونا آپ کی اپنی منتخبہ لائن میں غیر متوقع کامیابی نصیب ہو گی ، انگشت شہادت پر جالی کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ اچانک بہتری ہو جائے ، اسے اندھیرے میں روشنی کی کرن کے مترادف سمجھنا چاہیے ، انگشتری والی انگلی پر جالی کا ہونا ایک نفع بخش سفر کی طرف اشارہ ہے ۔ اگر درمیانی انگلی پر مربع کی موجود گی کسی دور بیٹھے دوست سے دولت ملنے کی علامت ہے ۔ درمیانہ انگلی پر مثلث کی موجودگی گھریلو خوشی کی طرف اشارہ ہے ، بچے شہرت اور دنیاوی ترقی سے مالامال ہو جائیں گے ۔ انگشت شہادت پر دائرہ کا نشان مثالی محبت کی علامت ہے ۔ جو اپنا جواب پائے گی ۔ چھوٹی انگلی پر دائرہ کا نشان کسی ہم آشنا انسان کی مہربانی سے آپ کی تمنا پوری ہو ۔انگشتری والی انگلی پر دائرہ کا نشان ذریعہ معاش میں شہرت اور نیک نامی جو اپنے ہمراہ دولت و عزت لائے گی ، درمیانی انگلی پر سیاہ داغ بھاری ذمہ داری کی علامت ہے آپ پریشان ضرور ہوں گے مگر آخر العصر مالا مال ہو جائیں گے ، انگشت شہادت پر ستارہ کی موجودگی یقینی کامیابی کی علامت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار