

Loading content...
اگر یہ انگلی بہت لمبی ہو تو آرٹسٹ ہو گا لیکن اس کے ساتھ اس کی نوکیلا ہونا لازم ہے ۔ اگر یہ انگلی کچھ دوسری انگلی کے برابر ہو تو اچھی علامت ہے ۔ اگر یہ انگلی بہت چھوٹی ہو تو یہ کم عقلی کی دلیل ہے اور فیاضی اور رحمدلی کا فقدان ہو گا ۔ اگر اس کے ساتھ ابھارے شمس بھی ہو تو ذہنی عیاش ہو گا ، اگر یہ درمیانی ہو تو یہ بہت اچھی علامت ہے ، اگر اس کا پہلا پورا لمبا ہو تو صنعت کار ہو گا اور کسی تحفہ سے فیضیاب ہو گا ۔ اگر اس انگلی پر صدف یعنی یہ یہ نشان ہو . تو یہ اچھی نشانی ہے ، اگر یہ نشانی ہو تو شہرت حاصل کرے گا اور قوم میں سب سے بڑا ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار