

Loading content...
اگر ایسی انگلیاں سپاٹ ہوں تو علم فلسفہ ، حکمت اور ادب کی جانب رغبت پائی جاتی ہے ، انجام اور نتائج کا خیال ہو گا ، ایسا ہاتھ بہترین مانا گیا ہے ، مربع انگلیاں رکھنے والے اشخاص خواہ انگلیاں جوڑدار ہوں یا سپاٹ ، بہت آزاد منش اور صادق القول ہوتے ہیں ، اگر پہلی پور نمایاں ہو تو مندرجہ بالا اوصاف کو تقویت ہو جاتی ہے ، ایسا شخص ہر بات کی دلیل چاہتا ہے اور جب تک سمجھ نہ آئے گی یقین نہیں کرے گا ، اگر دوسری پور نمایاں ہو تو ایسے اشخاص گو نمونہ عمل ہوتے ہیں لیکن ان کے نتائج پر نظر نہیں ہو تی ، تقلید کو پسند کرتا ہے اور قدامت پرست ہوتا ہے ، اطاعت اور فرمانبرداری کی صفت ہو گی ، تنظیم اور ہر بات میں مقبولیت ہو گی ، اگر دونوں پور نمایاں ہو ں تو ایسے اشخاص میں علم ، تاریخ اور فن عمارت کا شوق ہو گا ، قوائد و قانون کا پابند ہو حساب دان عقل و دانش اچھی ہو گی ، بے کار کاموں میں وقت صرف نہ کرے گا ، انتظامی قابلیت اعلیٰ درجہ کی ہو تی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار