

Loading content...
اگر مخروطمی انگلیاں سپاٹ ہوں تو شاعرانہ خیالات بدرجہ انم موجود ہوں کہ جملہ اصناف پر قدرت حاصل ہو گی ایسا شخص اپنے خیالات کو ٹھوس پیرا میں ظاہر کر سکے گا اور منطقی خیالات سے نفرت ہو گی ، آزاد رائے آزاد خیال ہو گا ، اگر پہلی پور ابھری ہوئی ہو تو ایسے شخص میں قوت ارادی بڑھی ہوئی ہوتی ہے ، ایسا شخص موسیقی ، ڈرامہ اور فوجی خدمات کی قابلیت رکھنے والے ہوتے ہیں ، اگر دوسرے پر نمایاں ہو تو ایسا شخص دستکار ہو گا جس چیز کا شوق ہو گا اس کو پورا کرے گا ، اگر دونوں پوروں کے جوڑ نمایاں ہوں تو ایسے اشخاص علم و ہنر سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنی زندگی آپ بناتے ہیں ، وقت کی قدر اور زندگی کو اپنے واسطے بہتر جانتے ہیں ۔مخروطمی انگلیوں میں گانٹھیں بہت کم ہوتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار