

Loading content...
یعنی نوکدار یا تخیلی انگلیاں ، اگرنوکدار اور سپاٹ انگلیاں ہو تو ایسا شخص خوش طبع ، رنگین مزاج اور زندہ دل ہوتا ہے ، مذہبی خیالات پختہ ہوتے ہیں ، طبعاً صاف اور نفاست پسند ہوتا ہے ، عطریات ،عمدہ پوشاک عمدہ کھانا وغیرہ کا شائق ارادے کا پکا نہ ہو گا ، غیب دانی کا شوق رکھتا ہے کینہ پرور نہیں ہوتا ہے ، آرام طلب ہو تا ہے ، اگر ایسی انگلیوں پر پہلی پور ناخن والی کی گانٹھیں ابھری ہوئی ہوں تو ایسا شخص کسی بہتر نتیجے پر نہیں پہنچے گا ، اس کے خیالات ہمیشہ تذبذب حالت میں گرفتار رہے گا ، قوت فیصلہ کمزور ہوگی ۔ اگر دوسری گانٹھ ابھری ہوئی ہو تو ہر کام میں مادیت کا عنصر زیادہ غالب رہے گا ، اگر نقاش یا مصور ہو گا تو اپنی محنت کا انعام مانی صورت میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا لیکن فن کی اصلیت کے اعتبار سے نازک خیالی اور بلند پروازی کا فقدا ن ہو گا ۔ اگر جو ڑوں کی دونوں گانٹھیں نمایاں ہوں تو تخیلی انگلیوں کی قدرتی خصوصیات کے خلاف دست نئی نئی ایجادات اور دریافت طلب امور ات کی جانب راغب ہو جائے گا لیکن ایسا شخص بر وقت بے چین اور اداس رہے گا ، ایسی گانٹھیں تخیلی انگلیوں پر بہت کم پائی جاتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار