

Loading content...
اگر پہلی پور عمدہ ہو تو فنون لطیفہ کی جانب رجحان ہو گا ، اگر پہلی پور منحر ف ہو تو صنعت ،زواج، حرمت، لطیفہ سے کوئی لگائو نہ ہو گا ، اگر دوسری پور متناسب ہو تو سمجھ بوجھ اچھی ہو گی ، منحرف ہو تو لالچی اور زرپرست ہو گا ، طبیعت میں مادیت کا عنصر زیادہ ہو گا ، اگر تیسری پور عمدہ ہو تو خوش پوش اور خوش خوراک ہو گا ،اور مزاج میں نفاست پسندی ہو گی ، منحرف ہو تو اکثر قمار باز ہو گا ، اچھا کھا پہن کر غرور کرے گا ، اپنی شان و شوکت دوسروں کو دیکھا کر خوش ہو گا ، اگر پہلی پور متناسب اور عمدہ ہو تو قوت تقریر اچھی ہو گی ، لیکچرار ہو گا سائنسدان ہو گا ، ایجادات کی جانب طبیعت کا رجحان ہو گا ، اگر دوسری پور متناسب ہو تو حکمت اور سائنس کی جانب رغبت ہو گی ، اگر پہلی پور منحرف ہو تو ایسے شخص کو چھوٹ بولنے کی عادت ہو گی ، اگر دوسری پور متناسب ہو ، علم حکمت و سائنس کی جانب طبیعت راغب ہو گی ، اگر منحرف ہو تو علم و حکمت سے غلط کام لے گا ، اگر تیسری پور عمدہ ہو تو تجارت کرنے کی قابلیت ہو گی ، اگر منحرف ہو تو خراب اور چوری کرنے کی عادت ہو گی ۔ انگلیوں کا متناسب اور منحرف ہونا جہاں سے ہاتھ ختم ہوتا ہے اور انگلیاں شروع ہوتی ہیں ، ان کو دس حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ، تناسب حسب ذیل ہو گا :
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار