

Loading content...
اگر متناسب ہو یعنی ہاتھ اور ہتھیلی کے لمبائی چوڑائی کے لحاظ مناسب رکھنے والی ہو تو ایسا شخص عقلمند ہو گا ، اس میں دوسروں پر حکومت کرنے کی صلاحیت ہو گی ، ایسے شخص اعلیٰ حاکم ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اگر زیادہ لمبی ہو تو ظالم اور سنگدل کی علامت ہے ، طبیعت میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو گا ، اگر متناسب کے اعتبار سے چھوٹی ہو تو کام کرنے کی قابلیت نہ ہو گی ، اور زودرس اور تیز فہم ہو گا ، لیکن چالاک بھی ہو گا ، حکومت کرنے کی صلاحیت نہ رکھے گا ، اگر ٹیڑھی ہو تو ایسے شخص میں خود داری نہ ہو گی ، اپنی عزت اور آبرو کا خیال نہ رکھے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار