

Loading content...
اگر اس کا رخ تیسری انگلی کی جانب ہو تو ایسے شخص کو حکمت دھنکاری کا شوق ہو گا تجارتی کاروبار چلا سکے گا ، انگلیوں کے باہم ملانے سے روشنی نظر نہ آئے یعنی ان میں جھریاں نہ ہوں کمینہ پن اور لالچ ظاہر ہو ، اگر روشنی نظر آئے تو ایسے شخص کے مزاج میں چھان بین اور تجسس کا مادہ ہو ، انگلیوں کو ملانے کے بعد جتنی روشنی زیادہ ہو گی یہ صفت زیادہ ہو گی ، انگلیوں کی جڑوں میں اگر فاصلہ ہو تو خصوصیات حسب ذیل ہونگی ۔ پہلی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان فاصلہ ہو تو فیاضی کا ثبوت ہے ، پہلی اور دوسری کے درمیان آزاد رائے اور آزاد خیالی ، دوسری اور تیسری کی جڑوں کے درمیان فاصلہ ہو تو ایسے شخص کو مستقبل کا فکر نہ ہو گا ، ہمیشہ خوش رہے گا ۔ تیسری انگلی اور چوتھی کے درمیان فاصلہ ایسا شخص وحشی مزاج ہو گا ، اگر تمام انگلیوں کا فاصلہ برابر ہو تو ایسا شخص خوش مزاج اور خوش اخلا ق ہو گا ، اگر تمام انگلیوں کا فاصلہ تھوڑا ہو تو ایسا شخص بد اخلاق ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار