

Loading content...
اگر داہنے ہاتھ میں پورے بارہ یعنی فی انگلی تین ریکھا ہوں تو وہ شخص تما م عمر آسودہ حال ہو ، اگر شمار میں تیرہ ہوں تو رنج مصیبت میں عمر بھر مبتلا رہے ، اگر چودہ ہوں تو اوسط درجے کی زندگی گزارے اگر پندرہ ہوں تو رہزن ، لٹیرا ہو ، اگر 16 ہوں تو بد بخت ، منحوس طالع ، تمام عمر قمار بازی کرے ، اگر 17 ہوں تو ظالم اور سفاک ہو ، اگر 18 ہوں تو نیک خو خوش طبع ہو، اگر 19 ہوں تو صاحب عزت ہو ، اگر 20 ہوں تو صاحب تدبیر ہو ، اگر 21 ہوں تو مفلس کم نصیب ، اگر اس سے زیادہ ہوں تو دنیا سے کنارہ کش کرے ، اگر بائیں ہاتھ کی ہر انگلی پر چار چار نشان ہوں تو وہ شخص حوائج ضروری سے آسودہ حال ہو ، اگر کمی پیشی سے 32 نشان ہوں تو رنج و راحت برابر رہے اگر 32ہوں تو عقلمند اور فاضل ، عزت و آبرو سے زندگی گزارے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار