

Loading content...
ہر انگلی کا نیچے کا جسم سے اور درمیانہ حصہ نفس کے ساتھ اور اوپر کا حصہ ناخن والا ، روح کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ، اگر انگلیوں کا نیچلا حصہ بڑا ہو تو جسمانی خواہشوں کی طرف رغبت زیادہ رکھے ۔ اگر درمیانہ بڑا ہو تو بد اخلاق ، مطلب پرست، نفسانی خواہشوں میں مبتلا رہے ،اگر اوپر کا حصہ یعنی روح والا بڑا ہو تو عقلمند ، صاحب تدبیر ، پرہیز گار ہو ، اگر کنشٹگا اور انامکا انگلی کے جڑ والے حصے میں ایک کھڑی ریکھا ہو تو بڑا فیاض اور سخی ہو گا ، اگر تین ہوں عقلمند ، اگر چار ہوں تو عالم فاضل ، اگر پانچ ہوں تو حاکم اور صاحب عزت ہو اگر چھ ہوں تو جوانی میں عیش اٹھائے اگر سات ہوں تو بڑا دانا اور صاحب عزت زندگی اوسط درجے کی گزارے ، کنشٹگا انگلی میں ایک ایک نشان ترشول کے مانند پڑا ہو تو بڑا فریبی ، مکار ، زناکار ہو ، اگر ترشول ہوں تو منحوس طالع اور کم نصیب اگر انامکا انگلی میں ایک ترشول کا نشان ہو ، علم تصوف کا شائق اور صوفی برہم گیانی ہو ۔ اگر دو ترشول ہو تو بڑا عیاش ، زنا کار اور بے حیا ، عورتوں سے محبت رکھنے والا اگر ترجنی اور مدہما انگلی کی جڑ میں ریکھا مثل (١) کے پڑی ہو تو بڑا دولت منداور نامور ہو ۔اگر مدہما انگلی میں ایک ترشول ہو تو فسک و فجور کا عادی ہو ، اگر دو ترشول ہوں تو بڑا عقلمند ماہر فن ہو ، اگر ہاتھ میں کسی مقام پر ترشول کا نشان ہو تو دولتمند ، صاحب عزت ، زندگی اچھی گزرے ۔ انگلیوں کے دیگر حصوں میں چکر ، سنکھ اور صدف کے نشان بھی ہوتے ہیں جو دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن والے حصوں کو غور سے دیکھو اگر کسی شخص کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں ایک چکر یا سنکھ یا صدف کا نشان ہو تو وہ شخص بڑا دولتمند ، بے پرواہ اور دنیا کی دولت سے مالا مال ہو ، اگر صدف ایک جگہ میں ہو تو راجہ یا حاکم ہو اگر دو میں ہو تو صاحب عزت ، اگر تین میں ہو تو دولتمند برہم گیانی ہو ، اگر چار میں ہو تو مفلس تنگدست ، اگر پانچ میں ہو تو خوش حال ، عورت کا مطیع ، دنیا میں آرام پائے ۔ اگر چھ میں ہو عیاشی اور تماش بینی کرے ، اگر سات میں ہو تو بڑا دلاور ، اگر آٹھ میں ہو تو بڑا مریض ، کم ہمت ، اگر نو میں ہو تو دولتمند صاحب اقبال ہو ، اگر دس میں ہو تو بڑا خوش قسمت ، نیک طالع ، کامیابی اٹھائے ، اگر یہ نشان ہتھیلی میں ہو تو بڑا عالم فاضل ، فیاض ہو ، اگر ایک سنکھ کا نشان ہو تو ہمیشہ آرام سے زندگی بسر کرے اگر دو ہوں تو کاہل الوجود اور مفلسی ، اگر تین ہوں تو برہم گیانی اگر چار ہو تو ہنر مند اور فیاض ہو ، اگر پانچ سنکھ سے زیادہ ہوں تو مفلس کم ہمت ، خدا پرست ، صاحب ریاضات (یعنی محنت ) اگر پانچ سنکھ سے زیادہ ہوں تو بڑا امیر ، صاحب اقبال ، اگر ہاتھ میں یرم کا نشان ہو تو مہاراجہ ، اگر آٹھ سے زیادہ پدم ہوں تو وہ شخص جوگی فقری صاحب کمال ہو گا ، اگر انگلیوں میں صدف کا نشان ہو تو مفلس ، اگر دو ہوں تو لیکچرار اور عقلمند ہو اگر تین ہوں تو دولتمند ، اگر چار ہوں تو مشہور زمانہ ، نیک نام ، اگر پانچ سے زیادہ دس تک صدف ہوں تو دنیا میں بڑی آبرو عزت حاصل کرے ، اگر انگلیوں میں ایک سے زیادہ پانچ تک کدا کے نشان ہو تو والی ملک صاحب تخت ہو ، اگر ایسا نہ ہو تو برہم چاری ، پرہیز گار اور خدا پرست ہو ، اگر پانچ سے زیادہ ہوں تو برہم گیانی ہو تو مرتبئہ کشف ِ کرامات ( یعنی کرامات ظاہر کرنا ) ہو ، اگر انگوٹھے کے نیچے الف پر ستارہ کا نشان ہو تو عورتوں سے ریخ اور تکلیف اٹھائے ، اگر مثلث کا نشان ہو تو عشق و محبت سے رغبت رکھے ، اگر صلیب کانشان ہو تو عشق و محبت میں زیادہ رغبت رکھے ۔ اگر ترجنی میں مقام ب پر ستارہ کا نشان ہو تو عشق مزاج ، مطلب پرست ، اگر مقام ج پر ہو تو سردار فوج ملکی انتظام میں نا م آور ہو ، اگر ترجنی انگلی میں مقام ب پر مثلث کا نشان ہو تو منحوس طالع ، کم نصیب ہو ، اگر مدہما انگلی پر مقام د پر ستارہ کا نشان ہو تو ناقص بے حالت پریشان رہے ، اگر مقام کا ہر نشان ہو تو سر کے کٹنے سے موت پائے ، اگر مقام د پر ہو دو ستارہ کا نشان ہوں تو کسی تہمت اور بد چلنی کے باعث مارا جائے ، اگر مقام د پر نشان مثلث ہو تو علم سفلی ( یعنی منتر ) کا ماہر ہو ، اگر صلیب کی علامت ہو تو بد بختی کی علامت ہے ، اگر انا مکا انگلی کے مقام نما پر ستارہ کا نشان ہو تو دولتمند ہو روپیہ ضائع کرے ، اگر مثلث کا نشان ہو تو علم و ممبر کا شائق ہو ، اگر صلیب کا نشان ہو تو نا خواندہ کم عقل بے ہنر ہو وہ پڑھنے میں اکثر کامیاب رہے اگر کنی انگلی میں مقام ج پر ستارہ کا نشان ہو بے اعتباری کی دلیل ہے ،عزت کم ہو ، اگر مثلث کا نشان ہو تو بد بخت شریر مزاج رموز اور رجعت ( رازکی باتیں ) میں ہوشیار ، اگر صلیب کا نشان ہو تو رہزنی ، چوری کا عادی ہو ، اگر ہتھیلی میں مقام ط کا نشان ہو تو لڑائی میں مارا جائے ، اگر صلیب کا نشان ہو تو جھگڑا لو ہو ، اگر مقام ی پر ستارہ کا نشان ہو تو مکار اور مطلب پرست ، دریا اور ندی سے نقصان اٹھائے ، اگر مثلث کا نشان تو علم تصوف کا شائق ہو ، اگر صلیب کا نشان ہو تو دھوکہ باز ، اپنے فائدے کے لئے دوسروں کو نقصان پہنچائے ، اگر ہتھیلی میں مقام ط پر مثلث کا نشان ہو تو جنگی تدبیر کا ماہر ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار