

Loading content...
ہاتھ کی پانچوں انگلیوں میں ہر ایک انگلی کے تین جوڑ ہوتے ہیں ، جن کی بڑھائی اور چھوٹائی میں خاص اختلاف ہے ، ماہرین کہتے ہیں کہ انگوٹھے کا ناخن والا حصہ حوصلے سے تعلق رکھتا ہے ، اگر یہ بڑا ہو تو قوی حوصلہ اور خود غرض ہو ، اس حصہ کے جوڑ میں اگر (جو ) کا نشان عرض دوبہ ہو تو اس کا جنم چاندنی پکس کا قمر زائد النور اور صاحب عزت اور خوش گزران ہو بڑی آسودگی سے زندگی بسر کرے ، اگر یہ جو ٹوٹا ہو تو ایام صغیر سنی میں سکھ کام ہو ۔ زندگی میں تکالیف بہت اٹھائے ، جوانی کے وقت میں جو سکھ اور آرام دیکھے اگر اس حصہ میں ایک ریکھا کی ماند سیدھی ہو تو بڑا عابد ، خدا پرست اور فقیر صاحب کمال ہو ،انگوٹھے کا درمیانی حصہ عقل کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ، اگر بڑا ہو تو بڑا دانا اور عقلمند و فاضل، لیکچرار ہو ، اس حصہ میں اگر جو کا نشان ہو تو عمدہ ۔ اگر ٹوٹا ہو ا ہو تو بچپن میں سکھ اور آرام پائے جوانی میںتکلیف اور ضعیفی بڑے چین سے گزرے ۔ انگوٹھے کا نیچے حصہ نفس کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ، اگر بڑا ہو تو عمدہ ، اگر شکستہ ہو تو بچپن اور جوانی میں آرام پائے مگر پیری میں تکلیف پائے ، اگر انگوٹھا کے ہر سہ حصوں میں میں کسی مقام پر ریکھا مثل (١١ سیدھی ہو تو وہ شخص بڑا عالم فاضل ہو ، انگوٹھے کی جڑ میں جس قدر موٹی ریکھا ہوں اتنی لڑکے جس قدر باریک ہوں اتنی لڑکیاں ، اگر یہ حصہ چھوٹا ہو تو علم و سحر و طلسمات اور عجائبات کا بہت شائق ہو تا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار