

Loading content...
اگر ترجنی انگلی کا سرا گول ہو تو دانا ، عالم ، صاحب تدبر ہو ، ہر ایک کام بڑی سنجیدگی سے سرانجام دے،اگر چوڑا ہو تو بڑا بہادر اگر نوکدار ہو تو نیک طبیعت ایماندار اور صاحب اخلاق ہو ، اگر مدہما انگلی کا سرا گول ہو تو دانشمند ، صاحب عقل ، اگر چوڑا ہو تو وہمی ، کم ہمت ، اگر نوکدار ہو تو خوش مزاج اور حلیم الطبع اگر انامکا کا سرا گول ہو تو لالچی ، روپیہ پیسہ کو زیادہ عزیز سمجھنے والا ، اگر چوڑا ہو تو دلاور شجاعت اور بہادری میں نام پائے ، اگر نوکدار ہو تو ہنر مند ، دستکار ہو ، کنی انگلی کا سرا گول ہو تو خدا پرست ہو ، اگر چوڑا ہو تو حاضر جواب ، حافظ اچھا ہو یعنی یادگو ہو ، اگر نوکدار ہو تو علمی تحقیقات میں زیادہ رغبت ہو ، اگر انگلیاں مربع اور انگوٹھا چھوٹا ہو تو دانشمند اور صاحب تدبیر ہو ، ہر کام کو خوب غورو فکر سے سر انجام دے ۔ اگر انامکا انگلی مدہما سے دراز ہو تو صاحب اقبال ، دولتمند ، مگر بخیل اور حاسد ہو ، اگر چھوٹی ہو تو دانشمند ہو اور صاحب عزت ۔ اگر کنی انگلی چھوٹی ہو تو بے وفا ، مطلب پرست، بڑا ہو تو صاحب اقبال ۔ اگر ترجنی انگلی چھوٹی ہو تو بد مزاج حاسد ، فسادی ہو ، اگر متوسط ہو تو حلیم الطبع خوش مزاج ہو ۔ انگلیوں کا اوپر کا حصہ اگر اندر کو جھکا ہوا اور ٹیڑھا ہو تو حریص اور لالچی ہو ، اگر باہر کی طرف مائل ہو تو فضول خرچی پر مقصود ہے ۔ اگر ان کا تیسرا حصہ نیچے کی طرف سے اوپر کی طرف موٹا ہو تو خوش لباس کھانے پینے کا شائق ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار