

Loading content...
جس شخص کی انگلیاں زیادہ گرہ دار ہو ں گی ان میں سے کئی اصحاب ایسے بھی ہیں جن کی انگلیوں میں ایک گرہ بھی نہیں ہوتی ۔خیر جن اصحاب کی دو گرہ ہوں جو کہ ناخنوں کے مابین ہوتی ہیں ، اگر دونوں گرہیں اچھی اور صاف ہوں تو وہ اصحاب اپنے کاروبار میں خوب دل کھول کر محنت کرنے والے اور عمدہ صفائی سے کام ختم کرنے والے ہوتے ہیں ، اگر نوکر ہو تو وفا دار ہو گا ، جس کام کو کریں گے نیک نیتی سے کریں گے ، اگر ان کی دونوں گرہیں کھلی ہوں تو وہ ہمیشہ صاف ستھرا ہو گا ،ایسے شخص کی مدد خدا غیب سے کرتا ہے، ہر ایک بات کا قیاس وہم کی ہدایات کے اوپر چلتا ہے ۔ جن اصحاب کی انگلیاں چورس مربع مشکل کی ہوں گی تو وہ اصحاب ہر ایک بات با تفصیل سمجھانے والے اور عقلمند ہوتے ہیں ۔ اگر ان کی ایک انگلی ٹیڑھی ہو تو وہ پھر عیاشی اور تماش بینی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں ، جن سے لو گ اسے برا کہتے ہیں ، مگر ان میں وصف بہت اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے، علم موسیقی کے شوقین مگر گانا سننے کے شائق ہوتے ہیں ، اگر ساری انگلیاں ایک جیسی لمبی ہوں تو پھر وہ شخص دولتمند ہو گا ، مگر یہ دھن کسی بزرگ کی جائیداد کا ہو گا ۔ اگر ہاتھ طاشی ہو انگلیاں اس کی سب بالکل صاف اور ایک جیسی ہوں تو ایسا شخص علم حساب کا اچھی طرح ماہر اور جاننے والا ہو گا اگر کسی شخص کی انگلیاں خر طوطی و تولیکی ہوں تو پھر جان لو کہ وہ شخص اپنے مال و دھن کا نقصان کرنے والا ہمیشہ برے کاموں میں مشغول بننے والا اور بد بخت ہو گا عام طور پر جو اصحاب ایسے ہوتے ہیں وہ زیادہ تر نقاشی کے کام میں لگے رہتے ہیں ان کو ہر ایک بات کی تکلیف ہوتی ہے ۔ ایسی انگلیاں ہاتھ کی خوبصورتی کو بڑھاتی نہیں بلکہ کم کرتی ہیں یہ سب نشانات قدرتی ہونے پر ٹھیک معلوم ہو سکتے ہیں ، اگر کوئی شخص ہاتھ کی انگلیوں کو کسی طریقہ سے ان کی طرز میں فرق ڈال دے تو ایسا کرنے سے اس کے مقسوم میں جو لکھا ہے ، اس میں رتی بھر فرق نہ آئے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار