

Loading content...
ماہرین پامسٹری کا خیال ہے کہ انگلیوں کے سروں اور دماغ کے درمیان مسلسل ربط قائم کرنے والی دماغی رو گرہ دار انگلیوں میں سے رک رک کر گزرتی ہے لیکن ہموار اور مخروطمی انگلیوں میں سے بلا روک ٹوک آگے بڑھ جاتی ہے ، اس لئے ہموار یا سپاٹ انگلیوں والے انسان میں غورو فکر کی قوت نہیں ہوتی ۔ وہ بے حد وجدانی ، جذباتی اور الہامی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ، اس قسم کے محقق نہیں بلکہ شاعر اور جذباتی لوگ بن جاتے ہیں ۔ ان لوگوں میں صبر ، طلب محنت کا پارا نہیں ہوتا ، عمل سے جی کتراتے ہیں اور خیالات کی دنیا میں آباد رہتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار