

Loading content...
بینم لکھتا ہے کہ ہموار اور نرم انگلیاں عام طور پر چھوٹی عمر کے لوگوں کے ہاں پائی جاتی ہیں اور گرہ دار انگلیاں بڑی عمر کے لوگوں کے ہاں ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ انگلیوں میں گرہ در حقیقت عقل و خرد کی پختگی کی علامت ہے ۔ چنانچہ گرہ دار انگلیوں والے (خواہ وہ عمر کم کے ہو یا زیادہ ) لوگوں کی سب سے پہلی صفت تو یہ ہے کہ وہ صاحب ِ عقل و فہم ہوتے ہیں ۔پہلے کسی بات کو سنتے ہیں پھر سوچتے ہیں ، پھرتردید یا تائید کرتے ہیں ،مسائل پر ان کا غورو فکر ہمیشہ منطقیانہ ہوتا ہے ، وہ ہر مسئلہ کے حسن و قبح کو اچھی جانچ کر اظہار کرتے ہیں ۔ جذبات کی رو میں بہتے ، ٹھنڈے دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں ، شوق تجسس اور غورو فکر ان کا خاصہ ہوتا ہے ، نتائج کی طرف بڑھتے ہیں عجلت نہیں کرتے ہیں ، مسئلہ کو دیکھ کر اس کا عقلی اور منطقی تجزیہ کرتے ہیں پھر کسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار