

Loading content...
ان کے بر عکس چھوٹی انگلیوں والے لوگ بہت ہی زیرک اور تیز رفتار ہوتے ہیں وہ سیماب صفت کے لوگ ہوتے ہیں ، فیصلہ کرتے ہی عمل شروع کر دیتے ہیں ۔ جزئیات اور تفصیلات میں الجھ کر نہیں رہ جاتے، وہ بال کی کھال نہیں اتارتے ، وہ ادبی باتوں کو نگاہ میں نہیں لاتے ، ذہانت برق رفتاری ہوتی ہے ، ان کی شعلہ صفت قوت وجدان انہیں اشیاء کی حقیقت کو سمجھنے میں بہت مدد دیتی ہے ، بس ایک نگاہ ہی میں بات کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔ وہ نہ اپنا وقت صرف کرتے ہیں نہ دوسروں کا، ان کے ہاں نہ کوئی تجزیہ ہے نہ کوئی تفصیل ، ادھر آپ نے منہ کھولا بات شروع کی اور وہ پا گئے ، ایسے لوگ اشیاء کی ظاہر صورت اور زندگی کی رسموں اور پابندیوںکی پرواہ نہیں کرتے ، تکلفات میں نہیں اترتے ، فقط کام کی نتیجہ خیز بات کرتے ہیں ، اختصار سے کام لیتے ہیں ۔ان کی زعد فہمی و تیز رفتاری کی وجہ سے زندگی کے بعض شعبوں مثلاً فوجی سروسز اور کاروباری دنیا میں کامیابی حاصل ہو تی ہے ، اگر دماغی لکیر ان کی اچھی نہ ہو تو پھر یہ ہر کام میں عجلت اور جلد بازی دکھاتے ہیں ، نتائج پر جلد پہنچنے کی کوشش میں رائے کی خطرناک غلطیاں کر جاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار