

Loading content...
ہاتھوں کا مطالعہ کرتے ہوئے بعض لوگوں کی انگلیاں غیر معمولی طور پر لمبی دکھائی دیتی ہیں ، بعض کی درمیانی اور بعض کی غیر معمولی طور پر چھوٹی ۔ اگر انگلیاں میانہ قامت کی ہوں اور اتنی لمبی ہوں حتیٰ کہ ہاتھ کی ہتھیلی تو یہ ایک ایسے ذہن کی علامت ہیں جس کے خیال اور عمل میں توازن ہو۔ اگر ہتھیلی اور انگلیاں دونوں لمبی ہوں تو یہ ایک سست رفتار اور ٹہر کر بات کرنے والے شخص کی علامت ہے ، ایسے شخص ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے سست کام ہوتے ہیں ، اگر ہتھیلی اور انگلیاں دونوں چھوٹی ہوں تو یہ ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے تیز رفتاری کی علامت ہے ،اگر ہتھیلی کو دیکھتے ہوئے انگلیاں نسبتاً لمبی ہوں تو یہ بلا شبہ مادی مسائل سے دلچسپی رکھنے کی بجائے علمی مسائل سے دلچسپی کی علامت ہے ، مگر علمی مسائل تک ان کی پہنچ بڑی مخصوص ہوتی ہے ،جو ہر مسئلے میں تفصیل و جزئیات کے متلاشی ہوتے ہیں ،اور کسی چیز کو مجموعی حیثیت سے دیکھنے کی بجائے اس کے علیحدہ علیحدہ جز کو دیکھنے کے شائق ہوتے ہیں ، وہ بڑے باریک بین اور شکی الطبع ہوتے ہیں اور ہر شئے کے پس منظر کی تلاش میں رہتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ معاملہ بندی میں خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ لوگ کسی بات کو بہت جلد برا منا لیتے ہیں ۔ لمبی انگلیوں والے شخص زندگی کے ایسے شعبے جہاں تفصیل اور جزئیات سے زیادہ واسطہ پڑتا ہو بے حد کامیاب ثابت ہو تے ہیں ، مثلاً وہ شخص اچھے لائبریرین ، اکائونٹنٹ کلرک اور اڈیٹر ز بن سکتے ہیں ، ا ن کا حافظہ بڑ اتیز اور نگاہ بڑی باریک بین ہوتی ہے اس وجہ سے وہ ان جزئیات طلب مسائل میں کبھی غلطی کے مرتکب نہیں ہوتے ، پائی پائی کا حساب نکال کر دم لیتے ہیں ۔بحیثیت طالب علم وہ بہت محنتی شمار ہوتے ہیں ، جو فطری ذہانت کے بل بوتے نہیں بلکہ کتابی کیڑے بن کر کامیابی حاصل کرتے ہیں ، وہ مفہوم جلدی نہیںسمجھ سکتے ، بحیثیت ادیب اور افسانہ نگار انہیں جزئیات اور تفصیل بیان کرنے میں مزا آتا ہے ، وہ بال کی کھال اتار لیتے ہیں طرز بیان بڑا تکلیف دہ ہو تا ہے ۔ مگر ایک خوبی ہوتی ہے کہ بحیثیت نقش نگار میں بال بال کو بڑی عمدگی سے بیان کر سکتے ہیں ، وہ اپنے روز مرہ کی زندگی میں ان کی جزئیات پسندی اور تفصیل طلبی کا اندازہ ہوتا رہتا ہے کہ ان کے گھر میں ہر چیز پوری احتیاط ،سلیقہ اور تنظیم سے رکھی ہوتی ہے ۔ پوتاک کے معاملے میں انگشت نمائی کرنا آسان نہیں ، ان کی سب سے بڑی خامی سست اور شکی مزاج ہونا ہے، جس کی وجہ سے وہ اچھے فیلڈ ورکر ثابت نہیں ہو سکتے ، دفتری طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ، وہ کنجوس اور عیب جو ہوتے ہیں ، مگر اس کے باوجود وہ نقش نگاری ، مشین کے باریک پرزوں کو سمجھنے وغیرہ کا کام بیحد ضروری ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار