

Loading content...
اس انگلی کا ناخن دونوں سروں سے گول ہوتا ہے اور باقی کی انگلی موٹائی میں برابر ہو تی ہے ، اگر کسی آدمی کے ہاتھ میں اس قسم کی انگلیاں ہوں ساتھ ہی ہٹھیلی نازک سی اور پتلا ساانگوٹھا ہو تو یہ ایک آرٹسٹ اور فنون لطیفہ کے ماہر ہونے کی نشانی ہے ۔ اس آدمی کی زندگی شروع سے آخر تک متلون اور مغموم گزرتی ہے ۔ یہ آدمی حساس دل کا ہو گا جو اوروں کے غم بھی اپنے دامن میں سمیٹ لینے کی کوششیں کرے گا ، اس کا دل محبت کرنے کیلئے بہترین اور ہمدرد ہو گا اس کے باوجود بھی اس شخص کا کوئی نہ کوئی ذاتی مقصد ضرور ہو گا ، جس پر وہ اپنے دوستوں اور عزیزوں کو قربان کرنے میں دریغ نہ کرے گا اگر ایسی انگلیاں رکھنے والے آدمی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر گوشت ہو تو وہ حواس خمسہ کو بہترین طور پر استعمال کرنے کے قابل اور اہلیت رکھے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار