

Loading content...
اگر آپ کی انگلیوں کے پوروں میں جوڑ کچھ موٹے اور کچھ ابھرے ہوئے ہوں تو ایسا شخص سلجھے ہوئے خیالات ،گفتار و متانت میں ایک قسم کی ترتیب رکھتا ہے ۔ برخلاف ان کے ہموار جوڑوں والی انگلیاں ایسے آدمی کے مزاج کا پتہ دیتی ہیںکہ ایسا آدمی کبھی تولہ کبھی ماشہ ہوتا ہے ، ایسے آدمی کے لئے مشورہ ہے کہ وہ کوئی بھی کام کرنا چاہے تو کر گزرے سوچ بچار نہ کرے ۔انگلیوں کے ساتھ اگر ناخن والاپورا کچھ نوکیلا ہو تو ایسے شخص میں خیالات کی فراوانی ہوتی ہے ۔تن آسانی اس کی تمنا ہو تی ہے ، ایسا شخص شاعر ہوتا ہے ، اور اگر پہلے پور کے ساتھ ناخن والا پور مربع نما ہوتوایسے شخص میں عملی جذبہ کار فرما ہو تا ہے ، ایسا شخص ماہر موسیقی یا ایکٹر بن کر اچھی زندگی گزارتا ہے ۔ خوش نویس بھی ہو گا ، اگر تمام انگلیوں کے دونوں پوروں کے جوڑ ابھرے ہوں تو ایسا شخص جذباتی نہیں ہوتا بلکہ عملی آدمی ہوتاہے ، ایسے شخص اپنی ذہانت سے بال کی کھال اتارتے ہیں ۔ اگر تما م انگلیوں کے صرف دوسرے پوروں کے جوڑ ابھرے ہوں تو ایسا شخص دنیا وی معاملات میں عمدہ طریقے سے چلنے کا طریقہ رکھتا ہے۔بعض اشخاص کی انگلیوں کے پوروں کے جوڑ شروع میں غائب ہوتے ہیں اور اچانک اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب کے وہ عمل کے میدان میں داخل ہونے لگتے ہے ایسے بچے شروع میں تعلیم سے بھاگتے ہیں آخر میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق بڑھ جاتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار