

Loading content...
چھوٹی انگلیوں والے انسان تیز فہم ، ذہین اور بلند نظر ہوا کرتے ہیں ان کو غصہ بہت جلد آجاتا ہے اور بہت جلد اتر جاتا ہے ۔ اس قسم کے انسان معمولی کام کرنا پسند نہیں کرتے ان میں دور اندیشی اور عاقبت اندیشی کا مادہ نہیں ہو تا ۔ جو دل میں آتا ہے وہی کرتے ہیں کسی بات پر غور و فکر نہیں کرتے ۔ دل پر جمی ہوئی بات پر عمل کرتے ہیں ویسے زندہ دل ہوتے ہیں۔ باتیں بہت بناتے ہیں اور منہ سے بلا سوچے سمجھے جو کچھ آتا ہے کہہ دیتے ہیں اور بڑی بڑی ذمہ داریوں کا کام بڑی عمدگی اور خوبی سے کرتے ہیں ۔ یہ بیباک اور نڈر ہوتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار