

Loading content...
درمیانی انگلی جوسب انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے اس کا نام زحل پکارا جاتا ہے ۔جس شخص کی مشتری انگلی زحل تک پہنچ جائے تو سمجھ لو کہ اس قسم کی انگلی والا شخص حکومت ۔ طاقت ، مراتب ، رتبہ کا خواہشمند ہوتا ہے ۔ اور ظالم ہو گا ۔ اگر مشتری انگلی مڑی ہوئی نظر آئے تو ایسا شخص بلند نظر اور عالی حوصلہ ہو گا اگر مشتری اور زحل میں فرق ہو تو ایسا شخص دور اندیش کفایت شعار اور خلوت پسند ہو گا اور اگر مشتری اور زحل میں زیادہ فرق ہو تو ایسا شخص فاسد خیال کا مالک ہو گا جب مشتری اور زحل میں بہت ہی زیادہ فرق ہو تو ایسا آدمی فنون میں شہرت پائے گا۔زندہ دل اور شائق لطائف ہو گا ۔ جس کی زحل کی انگلی بہت زیادہ بڑی ہو ۔ وہ قمار باز ہو گا ۔ اگر عطارد انگلی درمیانی ہو تو ایسا شخص تقریر کرنے والا ہو گا اور اگر عطارد کی انگلی لمبی ہو تو ایسا شخص سفارت کے قابل ہو گا اور کسی کے عیب دیکھ کر ظاہر نہ کرے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار