

Loading content...
پانچوں انگلیوں کا درمیانی فاصلہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کا نام یونانی حکماء نے مشتری رکھا ہے ۔ دوسری درمیانی یعنی بڑی انگلی جس کا نام یونانی حکماء نے زحل رکھا ہے۔ تیسری انگلی یعنی چھوٹی سے بڑی انگلی کا نام یونانی حکماء نے شمس رکھا ہوا ہے۔ چوتھی انگلی جو سب سے چھوٹی ہے اس کا نام یونانی حکماء نے عطارد رکھا ہو ا ہے۔ ہاتھ دیکھنے والے ماہر اور یونان والے لکھتے ہیں کہ اگر انگوٹھے اور انگلی نمبر 1 شہادت والی انگلی میں فرق ہو تو سمجھ لو کہ اس قسم کا انسان فیاض اور آزاد خیال ہو گا ۔ کسی کا رعب نہیں مانے گا ۔اگر زحل اور مشتری ( نمبر1 و نمبر 2)میں فرق ہو تو یوں سمجھو کہ ایسا شخص بالکل آزاد ہے ۔ اگر زحل اور شمس (نمبر2 ، نمبر3 ) میں فرق نظر آئے تو بھی جان لو کہ ایسا شخص لاپرواہ ہو تا ہے ۔ آئیندہ کے لئے کچھ بھی سوچ نہیں سکتا ۔ جب عطارد اور شمس (نمبر 3 نمبر 4 ) میں فرق نظر آئے تو یہی ہے کہ اس قسم کا انسان نہ صرف آزاد خیال ہی ہے بلکہ آزاد رائے بھی ہے جو دل میں آئے کر کے دکھادیتاہے ۔اگر سب انگلیاں ایک جیسی برابر فرق کی ہوں تو یوں سمجھو کہ ایسا انسان رسم و رواج کا قائل نہیں اور نہ ہی پابندی کرتا ہے ۔ لیکن میل جول رکھنے والا زیادہ ہو تا ہے ۔ جس کی تمام انگلیاں ملی ہوئی ہوں ایک جیسی ہوں اس کا دل بہت تھوڑا ہو تا ہے ۔ مگر رسم و رواج کا بہت پابند ہوتا ہے ۔ جب دیکھیں کہ تمام انگلیوں میں بہت زیادہ فاصلہ ہے تو اس کے الٹ قیافہ لگا سکتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار