

Loading content...
یہ لکیر انگوٹھے اور پہلی انگلی کے درمیان سے شروع ہو کر خم کھاتی ہوئی ہتھیلی کے پچھلے کنارے تک جاتی ہے ، عمر معلوم کرنے کیلئے اس لکیر کو ایک دھاگے سے ناپ لیں اور اس کو بیس برابر حصوں میں تقسیم کریں اس کا ہر حصہ پانچ سال کا ہو گا اس سے آپ کو اپنی عمر کا اندازہ ہو سکتا ہے ، ویسے یہ لکیر جتنی نیچے تک جاتی ہے اتنی ہی عمر زیادہ ہوتی ہے ، عمر کی لکیر اگر ٹوٹی پھوٹی ہے تو عموماً ایسا شخص بیمار رہتا ہے اور عمر بھی کم ہوتی ہے عمر کی لکیر اگر ٹوٹی ہوئی نہیں ہے تو ایسا شخص طویل عمر ہوتا ہے اور صحت مند رہتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار