

Loading content...
یہ لائن مختلف جگہوں سے شروع ہوتی ہے ۔ اس کو خط عطارد اور خط جگر بھی کہتے ہیں ۔ یہ لائن جگر اور معدے کی بیماریوں کے متعلق روشنی ڈالتی ہے ۔ خط صحت کا ہاتھ پر نہ ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ اس شخص کی تندرستی اور صحت اعلیٰ درجہ کی ہو گی ۔خط صحت بھی خط زندگی کو کاٹ کر ابھار زہرہ پر نہیں آتا بلکہ خط زندگی سے چھو جاتا ہے ۔ یہ خط ہاتھ میں جس جگہ اور جس عمر میں خط زندگی کو کاٹے عمر کے اس حصہ میں موت واقع ہو جاتی ہے ، اگر خط صحت ہاتھ پر صاف اور گہرا اور باریک ہو تو اس شخص کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ چست ، ہشیار ، زندہ دل اور صحیح دماغ رکھتا ہے اور اس کی قوتِ جسمانی انتہائی پائیدار ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار