

Loading content...
یہ خط انگوٹھے کے قریب سے شروع ہو کر نصف دائرہ بناتا ہوا کلائی کے پاس پہنچ جاتا ہے ، یہ خط انسان کی خصلتوں ، جسمانی طاقتوں موجودہ اور آئندہ حالات ِ صحت ، بیماریوں کے علاوہ پیمانہ ِ عمر ظاہر کرتا ہے ۔ سب سے عمدہ اور اعلیٰ لائن وہ ہے جو پتلی گہری اور لمبی اور کانٹ چھانٹ سے پاک و صاف ہو ۔ دونوں ہاتھوں میں یہ پتلی لکیر جتنی ہی لمبی ہو گی اتنی ہی لمبی زندگی ہو گی ۔ بعض ہاتھوں میں خط زندگی کے ساتھ ساتھ ایک اور لائن ہوتی ہے اس کو سسٹر (SISTER LINE) لائن کہتے ہیں اور زندگی کی حفاظت کے لئے قدرت نے بنائی ہے مگر یہ کم ہاتھوں میں پائی جاتی ہے ۔ جن اشخاص کے دونوں ہاتھوں پر زندگی کی لائن نہیں ہوتی ان کی زندگی مثل بلبلا پانی کے ہوتی ہے ، اگر خط زندگی ہتھیلی پر باقاعدہ نصف دائرہ نہ بنائے اور آخر میں ابھار قمر کو چلا جائے تو اس شخص کی موت اپنے وطن سے دور ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار