

Loading content...
جن کے ہاتھ پر شمس کی لکیر ابھار قمر سے شروع ہوتی ہے اور اپنے مرکز پر چلی جاتی ہے ۔ ان کا ذہن ، خیال اور قوت انسانی عمدہ ہوتی ہے اور ان کو دوستوں ، رشتہ داروں ، واقف کاروں سے فائدہ ہو تا ہے ،نیز وہ اپنی زندگی کوا علیٰ پایہ کی ترقی دیتے ہیں ۔ جن کے ہاتھ پر شمس کی لکیر زندگی کی لکیر سے شروع ہوتی ہے ۔ وہ خوش قسمت اور کامیاب ہوتے ہیں ۔ جن کے ہاتھ پر شمس کی لکیر میدان مریخ سے شروع ہوتی ہے وہ جس علم و فن کے خواہاں ہوتے ہیں ۔ ان میں اپنی ذہانت سے کامل دسترس حاصل کر لیتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار