

Loading content...
زندگی کی لکیر جن کے دائیں ہاتھ پر ہوتی ہے اور بائیں ہاتھ پر نہیں ہوتی وہ اشخاص پیدائش میں کمزور اور ناتواں ہوتے ہیں ، اور ہر قسم کے مرض میں مبتلا رہتے ہیں اور بڑی عمر میں پہنچ کر اپنی صحت کو تندرست اور جسم کو مضبوط بنا لیا کرتے ہیں ۔ اگر زندگی کی لکیر پتلی اور لمبی ہو تو اس قسم کے شخص عمر طبعی پاتے ہیں اور تا زندگی ان کو خطرناک امراض نہیں ہوتے اور صحت اچھی رہتی ہے ۔جن کی زندگی کی لکیر چھوٹی ہوتی ہے ان کی عمر بھی کم ہوتی ہے ۔ عموماً زندگی کاآغاز گھاٹی کے وسط سے ہوا کرتا ہے ۔ اگر زندگی کی لکیر مشتری سے برآمد ہو تو اس شخص کو عزت ، دولت ، شہرت اور اقتدار بہت ملتا ہے ۔ وہ مذہبی کام میں بھی کامیاب ہوتا ہے ۔ جن کے ہاتھ کی یہ لکیر انگوٹھے سے شروع ہوتی ہے وہ خشک مزاج ہوتے ہیں وہ عورتوں سے سخت نفرت کرتے ہیں ۔ جن کے ہاتھ میں یہ لکیر شروع سے زنجیردار ہوتی ہے ان کی صحت عمر کے پہلے حصے میں خراب رہتی ہے جن کی یہ لکیر آگے چل کر دو شاخہ ہو جائے وہ لوگ زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں اور ان کو ہر وقت بے چینی رہتی ہے ۔ جن کی زندگی کی مکمل لکیر زنجیر جیسی ہو تو وہ ساری عمر خراب و خستہ ہی رہتے ہیں ۔ جن کی زندگی کی لکیر پر نقطے ہوتے ہیں ان کو معیادی بخار رہا کرتا ہے ۔ جن کی زندگی کی لکیر پر مربع کی شکل بنی ہوتی ہے وہ ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار