

Loading content...
اس ریکھا یعنی لکیرسے انسانوں کی عقل ، سمجھ اور خیال معلوم ہوتے ہیں ۔ یہ لکیر انگوٹھے اور مشتری کے درمیان سے نکلتی ہے اور ہتھیلی کے درمیان دو حصے ہو کر کمر تک ختم ہو جاتی ہے ۔یہ لکیر باقی دوسری تمام لکیروں سے اہم مانی گئی ہے ۔ یہ لکیر بائیں ہاتھ پر صحیح دکھائی دیتی ہے اگر بائیں ہاتھ میں یہ ترچھی اور دائیں ہاتھ میں سیدھی ہو تو سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس قسم کے لکیروں والے شخص میں امیروں پر زندگی بسر کرنے کی عادت ہوتی ہے مگر زمانے کو دیکھ کر وہ بھی بدلتے جاتے ہیں اگر اس دماغی لکیر کا آغاز مشتری سے ہو تو وہ شخص منحوس اور ناقص خیال کیا جاتا ہے ، عموماً دماغ کی لکیر ہر شخص کے ہاتھ کی بناوٹ سے ملتی ہے ۔ یہ شروع میں بہت بھدی ، بھاری اور چھوٹی ہوتی ہے اور ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اگر یہ لکیر بالکل سیدھی ہو تو ایسا آدمی ہر ایک کو لاجواب کر دیتا ہے اور اس کا دماغ بہت کام کرتا ہے ۔ اگر دماغ کی لکیر تھوڑی سی ترچھی ہوتو اس قسم والے انسان عیش پسندی اور آرام طلبی چاہتے ہیں ۔ لیکن ان کو نصیب نہیں ہوتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار