

Loading content...
سرخ رنگ والے شخص کند ذہن اور بہت جلد غصہ میں آجانے والے ہوتے ہیں ۔زردی مائل رنگ والے شخص میں چڑ چڑا پن ہو تا ہے وہ غمگین مردہ دل ہو تا ہے ۔ سفید رنگ والے شخص بہت جلد باتوں میں آجاتے ہیں ، بہت کمزور ہوتے ہیں اور جادو ٹونے کے بہت متعقد ہوتے ہیں ۔ نیلگوں رنگ والے انسان عموماً خفقان کا شکار ہوتے ہیں اور دل کے ارادے کے کمزور ہوتے ہیں اور بے چین رہتے ہیں ان کو راحت کبھی نصیب نہیں ہوتی ۔ جس شخص کے منحوس گڑھے کا جھکائو دماغ کی لکیر کی طرف ہوتا ہے وہ روپے پیسے ،ملازمت وتجارت کے لئے حیران و پریشان رہتا ہے دنیاوی ترقی کے لئے جدوجہد میں لگے رہتا ہے مگر کامیابی نصیب نہیں ہوتی ۔ گلابی رنگ کی ہتھیلی والا شخص رحیم اور فیا ض ہوتا ہے نازک اور حلیم طبع ہوتا ہے یہ شخص دوستی اور ملنساری کا دلدادہ ہوتا ہے بہت بے تکلف ہوتا ہے مگر چالاک بھی بہت ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار