

Loading content...
اگر ابھار نہ ہو تو وہ شخص بے حیا ، عصمت فروش ہوتا ہے اس پر نفسی خواہشات غالب آتی ہے خو دغرضی اور خشک مزاجی اس میں بہت پائی جاتی ہے ۔ جن کی ہتھیلی انگلیوں کے تناسب سے اس قدر چھوٹی ہو کہ معمولی نگاہ ڈالنے سے فرق نظر آئے تو جان لینا چاہیے کہ اس قسم کے انسان کی دماغی قوت کمزور ہے اور اس کا ذہن کند ہے ۔ موٹی سمجھ کا ہے اور غصے والا ہے ۔ جس کی ہتھیلی انگلیوں کے تناسب سے ٹھیک ہو مگر پتلی ، سخت اور خشک ہو تو جان لو کہ اس قسم کا انسان بزدل اور اس کا اخلاق چڑچڑا ہو تا ہے ۔ اس میں کام نکالنے کا مادہ نہیں ہوتا ۔ اگر ہتھیلی کی بجائے انگلیاں لمبی اور پتلی ہوں تو جان لو کہ ایسے شخص ظالم اور حاسد ہوتے ہیں ۔ جن کی ہتھیلی موٹی اور بھری بھری ہو اور ملائم ہو تو ایسا شخص نفس پرست ، عیش پسند اور آوارہ ہوتا ہے ۔ جن کی ہتھیلی بہت ملائم ہو تو ایسے شخص کو مالخولیا، خفقان اور غشی کا دورہ ہو تا ہے اگر ہتھیلی موٹی اور مضبوط ہو اور سفید ہو تو وہ خود غرض خشک مزاج ہوتا ہے ۔ اگر ہتھیلی مضبوط اور لچکدار ہو اور انگلیاں موزوں اور مناسب ہوں تو ایسا شخص ذہین ، عاقل ،خوش طبع، ہر دلعزیز اور مالدار ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار